کریملن کیِ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے ساتھ مارچ میں ملاقات کی تصدیق
ماسکو (اے پی پی) کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکووف نےِ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے ساتھ مارچ میں شیڈول کی ملاقات کی تصدیق کر دی۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان نے صدرپیوٹن اورطیب اردوان کے روس ترکی اعلی سطحی تعاون کونسل کے اجلاس کے دائرہ کار میں ماہ مارچ کے اوائل میں منصوبہ کردہ مذاکرات کی خبر کے صحیح ہونے یا نہ ہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس ملاقات کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ان مذاکرات میں شام سمیت دیگر بین الااقوامی و علاقائی معاملات کے بھی ایجنڈے میں آنے کی وضاحت کی گئی ہے۔