جرمنی میں چھ نوجوان کاربن مونو آکسائیڈ کے سبب ہلاک ہوئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ
برلن (اے پی پی) جرمن پولیس کے مطابق لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے پتا چلا ہے کہ آرنشٹائن علاقے میں 6نوجوان زہریلی گیس کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ یہ گیس کس چیز کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ چند روز پہلے ایک باغیچے سے ان 6 نوجوانوں کی لاشیں ملی تھیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سترہ تا انیس برس کی لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے ایک لڑکے کے والد کا کہنا تھا کہ یہ تمام ایک پارٹی میں شریک تھے۔