جرمنی میں داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں3 افراد گرفتار

جرمنی میں داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں3 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی) جرمن پولس نے برلن میں دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے اور تربیت حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطی جانے کا منصوبہ کرنے کے الزام میں3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے دہشت گردانہ سرگرمی اور عسکری تربیت کے لیے مشرق وسطی جانے کا منصوبہ بنانے والے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔تاہم ان کے پاس جرمنی میں دہشت گردحملے کے کسی ٹھوس منصوبے کا اشارہ نہیں ملا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -