عراقی پارلیمنٹ نے نئے عراقی وزیر داخلہ کے تقرر کی منظوری دے دی

عراقی پارلیمنٹ نے نئے عراقی وزیر داخلہ کے تقرر کی منظوری دے دی

بغداد (اے پی پی) عراقی پارلیمنٹ نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے لیے نئے وزراء کے تقرر کی منظوری دے دی۔ بریگیڈیئر جنرل عرفان الحیالی وزیر دفاع اور قاسم الاعرجی وزیر داخلہ کا منصب سنبھالیں گے۔عراقی ذرائع نے الحدث نیوز چینل سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ نئے وزیر دفاع عرفان الحیالی کا تعلق عراقی پارلیمنٹ کے ایک سیاسی بلاک سے ہے جب کہ نئے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی کا تعلق بدر تنظیم سے ہے۔ بدر تنظیم جماعت ہے جو عراقی حزب اختلاف کے ایک سابق رہ نما باقر الحکیم نے 1980 میں بنائی تھی۔عراقی ٹیلی وژن کے مطابق پارلیمنٹ نے دونوں وزارء کے ان منصبوں پر تقرر کی منظوری دے دی جو گزشتہ برس سے خالی تھے۔ الحیالی سابق وزیر دفاع خالد العبیدی کی جگہ لیں گے جن کو پارلیمنٹ نے برطرف کر دیا تھا۔

جب کہ الاعرجی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانے والے محمد الغبان کی جگہ لیں گے۔ الغبان گزشتہ برس جولائی میں دارالحکومت بغداد کے وسط میں ہونے والے ایک ٹرک دھماکے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر