افغانستان کی مدد کیلئے عالمی برادری سے اپیل

افغانستان کی مدد کیلئے عالمی برادری سے اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(اے پی پی) افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے عالمی برادری سے رواں سال میں افغانستان کے لئے دوستانہ امداد کی اپیل کی ہے۔ ایران ٹی وی کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق 2017ء میں 90 لاکھ افغان شہریوں کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہو گی۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتوں میں افغانستان میں متاثرہ افراد کی مدد کے لئے 55 کروڑ ڈالر کی درخواست کی جا چکی ہے۔عبداللہ عبداللہ نے عالمی برادری کی امداد کے حصول کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک سے افغانستان پہنچنے والے افغان پناہ گزینوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار سولہ میں سات لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین اپنے وطن واپس لوٹے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -