امریکا، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 51افراد ہلاک و زخمی

امریکا، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 51افراد ہلاک و زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو یارک (اے پی پی)ا مریکا میں فائرنگ کے درجنوں واقعات میں کم از کم 51افراد ہلاک اور 125 دیگر زخمی ہو گئے۔ امریکا میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کے 39 واقعات میں 16 افراد ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہوئے۔بیشتر واقعات فلوریڈا اور میری لینڈ ریاستوں میں رونما ہوئے۔مذکورہ مرکز کے مطابق فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات اتوار کو پیش آئے۔دیگر ریاستوں میں لوئیزیانا، ویسکانسن، کنکٹی کٹ، کیرولائنا، نواڈا، کنزاس، ٹینیسی، واشنگٹن، اوہایو، ٹیکساس، مینے سوٹا، نیویارک، انڈیانا، پینسلوانیا،ایری زونا، روڈآئیلینڈ، اور میساچوسٹس میں بھی فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے۔امریکہ میں ہفتے کے روز بھی رونما ہونے والے فائرنگ کے117واقعات میں35 افراد ہلاک اور 96 دیگر زخمی ہو ئے تھے۔امریکا میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ 2017 کے آغاز سے 29 جنوری تک امریکہ میں رونما ہونے والے فائرنگ کے 4613واقعات میں1198 افراد ہلاک اور 2385 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -