صوبائی دارالحکومت،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لا ہور (وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ ذرائع کے مطابق نو لکھا کے علا قہ میں وقا ص کے گھرمیں تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر 5 لاکھ 45ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ڈاکوستو کتلہ کے علا قہ میں اجمل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور دیگر سا ما ن،نو اب ٹاؤن میں اشفا ق کے گھر سے 2لاکھ کی نقد ی اورمنا واں کے علا قہ میں رضا کے گھر سے 3لاکھ75 ہز ار کی مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لو ٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے گلشن راوی میں شا ہداور اسکی فیملی سے 90ہز ار کی نقد ی،مسلم ٹاؤن میں خا لد اور اسکی فیملی سے 1 لاکھ 25ہز ار کی نقدی اور طلا ئی زیو رات ،فیکٹر ی ایر یا میں مشتا ق اور اسکی فیملی سے 55ہزار،سند رمیں قا سم سے45ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ علاوہ ازیں ٹا ؤ ن شپ میں فیا ض،غا زی آ با د میں با قر،شیرا کوٹ میں شر یف اورما ڈل ٹاؤن میں فر خا ن کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔