گجرات:نوسرباز پیرس پلٹ خاندان سے لاکھوں روپے ،قیمتی سامان لوٹ کر فرار
گجرات (بیورورپورٹ) کسٹم افسران کا روپ دھار کر نامعلوم ڈاکوؤں نے فرانس سے پاکستان لوٹنے والے خاندان کو لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان سے محرو م کر دیا ۔تفصیل کے مطابق پیرس میں مقیم محمد سرور اور حاجی خان وغیرہ پاکستان وپس لوٹنے پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے گجرات آ رہے تھے جنہیں روات کے قریب جی ٹی روڈ پر کسٹم پولیس کی یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے روک لیا اور اسلحہ کے زو رپر انہیں یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی وغیرہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے اس سے قبل بھی ائیر پورٹ سے گھر لوٹتے ہوئے متعد دافراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں مگر تارکین وطن کی ملک واپسی پر انہیں تحفظ دینے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہو سکے ۔
پیرس پلٹ