ڈسکہ:خاتون سمیت 5 افراد نے طالبہ کو اغوا کر لیا،مقدمہ درج

ڈسکہ:خاتون سمیت 5 افراد نے طالبہ کو اغوا کر لیا،مقدمہ درج

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) خاتون سمیت پانچ افراد نے ایم بی بی ایس فورتھ ائیر کی طالبہ کو نقدی اور طلائی زیوارت سمیت اغوا کر لیا مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق سوہاوہ کے رہائشی محمد یوسف کی 24سالہ بیٹی (ش) جو راولپنڈی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فورتھ ائیر کی طالبہ ہے چٹھیوں پر گھر آئی ہو ئی تھی اس کے والدین کام کے سلسلہ میں گھر سے گئے واپس آکر دیکھا تو (ش) گھر پر موجود نہ تھی پتہ جو ئی کر نے پر معلوم ہوا کہ (ش) کو حنیف ،یوسف ،یونس ،مسرت بی بی اور قیصر محمود نے اغوا کرلیا جبکہ گھر سے طلائی زیورات اور نقدی بھی چرالی تھانہ سٹی پولیس نے مغویہ کے والد کی درخواست پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی