آئی جی پنجاب نے 3 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئے

آئی جی پنجاب نے 3 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ا نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 3 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور عبدالغفار قیصرانی کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالائسسز انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہورجبکہ اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالائسسز انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور غازی محمد صلاح الدین کو اے آئی جی فنانس سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پراور ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہورمحمد نویدکوایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

مزید : علاقائی