کوٹ لکھپت ، گھر سے خواجہ سرا کی لاش برآمد،مردہ خا نہ میں منتقل

کوٹ لکھپت ، گھر سے خواجہ سرا کی لاش برآمد،مردہ خا نہ میں منتقل

لا ہور (سٹی ر پو رٹر ) کوٹ لکھپت میں ایک گھر سے خواجہ سرا کی لاش برآمد، پو لیس نے لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ کو ٹ لکھپت کے علاقہ کچاجیل رو ڈکے قریب مکا ن میں خواجہ سرا کی لا ش بر آمد ہو ئی ۔ اطلا ع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو خواجہ سرا کی شناخت ’’مسکان‘‘ کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کردی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ قتل د یر ینہ د شمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعہ کی انکوائر ی کی جا ر ہی ہے اور جلد اصل حقائق واضح ہو جا ئیں گے ۔

مزید : علاقائی