نذرانہ نہ دینے پر تشدد، رکشہ ڈرائیوروں کا پولیس کے خلاف احتجاج

نذرانہ نہ دینے پر تشدد، رکشہ ڈرائیوروں کا پولیس کے خلاف احتجاج

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں رکشہ یونین کا پولیس کے خلاف احتجاج ، نذرانہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، مظاہرین رکشہ یونین کی جانب سے علی پور چوک میں احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی گئی ، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ، اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار نذرانہ کی صورت میں رکشہ ڈرائیورز سے بھتہ وصول کرتے ہیں اور نہ دینے والے کو تشدد کا نشانہ بنایا جا تا ہے ،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، اس موقع پر مظاہرین نے پولیس مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ، تاہم بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

مزید : علاقائی