سوڈیوال ،کلرک کے گھر مین آتشزدگی ،2سالہ بچہ جھلسنے سے جاں بحق،امدادی ٹیموں پا تاخیر سے پہنچنے کا الزام

سوڈیوال ،کلرک کے گھر مین آتشزدگی ،2سالہ بچہ جھلسنے سے جاں بحق،امدادی ٹیموں ...

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نواں کوٹ کے علاقے سوڈیوال میں دو سالہ بچہ گھر میں آ تشزدگی سے جھلسنے کے بعد دم توڑ گیا۔ اہل علاقہ نے الزام عائد کیاہے کہ امدادی ٹیمیں تاخیر سے پہنچیں۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق نواں کوٹ کے علاقے سوڈیوال کے رہائشی اور پنجاب یونیورسٹی میں بطور کلرک کام کرنے والے محمد زمان عارف کے گھر کی بالائی منزل میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جب آگ بھڑکی تو اس وقت گھر میں صرف محمد زمان کی اہلیہ، دو سالہ بچہ سجاول اور پندرہ دن کی بچی موجود تھی۔محمد زمان عارف نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل پرد دونوں کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے انکا دو سالہ بیٹا سجاول جھلسنے سے دم توڑ گیا جبکہ بیوی پندرہ دن کی بیٹی کو کمرے سے نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں تاہم اس وقت تک سجاول دم توڑ چکا تھا جبکہ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو کا دفتر پاس ہونے کے باوجود ریسکیو اہلکار تاخیر سے جائے حادثہ پر پہنچے۔سجاول کی موت کی خبر سنتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اہل علاقہ معصوم سجاول کی موت پر بہت افسردہ ہیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی