قصور :ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ،سامان سے محروم

قصور :ڈکیتی چوری کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ،سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)قصور اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون چھین لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور روڈ الہ آباد مین بازار میں سرور کریانہ سٹور پر اس کا بیٹا محمدمبین سٹور پر موجود تھا کہ اچانک تین نامعلوم مسلح ڈاکوموٹرسائیکل پر آئے اور گن پوائنٹ پر 13لاکھ روپے نقدی چھین کر فرارہوگئے۔اسی طرح نسیم حیات روڈ قصور میں اسٹیٹ لائف انشورنس کا اسسٹنٹ مینجر اپنے دفتر کے باہر کھڑا تھا کہ چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دو لاکھ بانوے ہزار روپیہ چھین کر فرار ہوگئے۔ اسی طرح تھانہ سرائے مغل کے علاقہ موضع رکھ والا کا رہائشی پرویز ولد محمدحسین اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ جب وہ روڈے کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر پانچ ہزار روپیہ نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔پھولنگر کے نواحی گاؤں لوہاراں والا کے نزدیک نامعلوم چور لال دین کے گھر سے تالے توڑ کر 50ہزار روپے نقدی اور دوموبائل فون لے گئے۔ پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ واضح روہے کہ تھانہ الہ آباد کے علاقہ میں پے در پے ہونے والی ڈکیتیوں کی وجہ سے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کو تبدیل کرکے راشد امین بٹ کو ایس ایچ او الہ آباد تعینات کر دیا ہے۔ جس نے عوام کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ بہت جلد ڈکیتیوں کے ملزمان کو گرفتار کرکے برآمدگی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -