قصور:ڈرگ انسپکٹر کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ،6سیل

قصور:ڈرگ انسپکٹر کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ،6سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ) ڈرگ انسپکٹر کی کاروائی، 94میڈیکل سٹوروں پر چھاپہ مار کر 110سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے، چھ میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا، غیر معیاری ادویات رکھنے والے انسانیت کے دشمن ہیں کسی صورت معافی نہیں کیا جائے گا، ثنا اللہ سیف ڈرگ انسپکٹر، تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ثنا ء اللہ سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی آباد سمیت ضلع بھر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 94میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا گیا جہاں سے 110سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے، جن میں سے چھ میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا گیا، ثناء اللہ سیف نے مزید کہا کہ مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں عطائیوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس کے حوالے بھی کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -