کامونکے:ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی
کامونکے(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز شاہدرہ کی چالیس سالہ عابدہ بی بی،مسلم گنج کا پچاس سالہ لیاقت،محلہ دھوپ سڑی کا چھبیس سالہ پرویز،شاہ پور کینٹ کا پچیس سالہ محسن ،فیض آباد منڈی بہاؤالدین کا پینتیس سالہ بشارت اور حبیب پورہ کا اٹھارہ سالہ علی حسن مختلف ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔