پنجاب کے کالجز میں مضمون نویسی،مباحثہ نعت خوانی ،حسن قرات ،کے مقابلے

پنجاب کے کالجز میں مضمون نویسی،مباحثہ نعت خوانی ،حسن قرات ،کے مقابلے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت صوبہ پنجاب کے تمام کالجز میں مضمون نویسی ،تقریری ،مباحثہ نعت خوانی ،حسن قرات ،کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اس ضمن میں ابتدائی مرحلے میں ضلعی اور ڈویژنل سطح کے مقابلے 25جنوری تایکم فروری 2017، تک منعقد ہوئے ۔مقابلہ جات کی اختتام پر گورنمنٹ اسلامیہ کالج ،سول لائینز لاہور میں مضمون نویسی ،تقریری مقابلے ،مباحثے ، نعت خوانیاور مقابلہ ،حسن قرات منعقد ہوئے جس کے تمام انتظامات کی نگرانی ، ڈائریکٹر کالجز محمد زاہد میاں ،پرنسپل کالج پروفیسرجاوید احمد باجوہ ،اور سینئرپروفیسر افتخار الدین نے کی ۔یکم فروری کو نعت خوانی ،حسن قرآت ،اور انگریزی تقریرکے حتمی صوبائی مقابلوں میں درج ذیل طلبہ نے کامیابیاں حاصل کیں ۔

حسن قرات میں فیصل آباد ڈویژن کے جنید رزاق نے اول پوزیشن حاصل کی ،حسن نعت خوانی میں ملتان ڈویژن کے شان عمر نے اول پوزیشن حاصل کی انگریزی تقریرمیں لاہور ڈویژن سعدبن راحیل نے اول پوزیشن ھاصل کی ۔ڈگر ی لیول مین لاہورڈویژن کے محمد زوہیب نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ پوسٹ گریجویٹ لیول میں لاہورڈویژن کے محمد فہد انجم نے اولان مقابلوں میں پنجاب بھرکے ذہین طلبہ نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔ مقابلے میں شامل شرکا اور اساتذہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو سراہااور ان کا شکریہ ادا کیاپنجاب بھرکے اساتذہ اور مقابلے کے شرکا نے خوبصورت انتظامات اور عمد ہ میزبانی پر پرنسپل کالج اور انتطامیہ کی تحسین کی اور بھرپورشکریہ ادا کیا

مزید : میٹروپولیٹن 4