عظیم الشان صفہ تربیتی ورکشاپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

عظیم الشان صفہ تربیتی ورکشاپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

لاہو(ایجوکیشن رپورٹر) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ محمد یہ غوثیہ لاہور میں ہونے والی3,4,5فروری کوہونے والی تین روزہ عظیم الشان صفہ تربیتی ورکشاپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ناظم پنجاب محمد ارشد قادری کی صدارت میں اہم اجلاس ، ذمہ دارن کی شرکت ، انتظامات کی تیار یوں کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں ۔تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام پنجاب کے زیر اہتمام جامعہ محمد یہ غوثیہ لاہور میں ہونے والی تین روزہ عظیم الشان صفہ تربیتی ورکشاپ تیاریاں جاری و ساری ہے ۔

انجمن طلباء اسلام کے سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر میں ناظم پنجاب محمدارشد قادری کی صدارت میں مختلف اہم ذمہ دارن کا اجلاس منعقد ہو اجلاس میں صوبائی انتظامیہ ،ڈوثرنل، اتنظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دارن نے خصوصی شرکت کی ۔ناظم پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم کارکنان پر مشتمل مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں ۔ جبکہ اسٹیج کمیٹی ،ایڈورٹائزنگ کمیٹی ،سوشل میڈیا کمیٹی ،استقبالیہ کمیٹی ،میڈیا سیل ،رابطہ کونسل کیلئے مختلف کارکنان کو ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں ۔ جنرل سیکریڑی پنجاب سیدعزیز احمد بخاری نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام پنجاب کی تین روزہ عظیم الشان صفہ تربیتی ورکشاپ انقلاب نظام مصطفی ﷺ کا پیش خمیہ ثابت ہوگا جس سے اہل حق کو ولولہ تازہ ملے گا ۔ورکشاپ کے تمام تر انتظامات 02فروری تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے جبکہ تمام تر ذمہ دارن نے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4