سرکاری خط و کتابت اردومیں کرنے کے اعلامیہ پر عمل کرنا ہو گا،شریف نظامی

سرکاری خط و کتابت اردومیں کرنے کے اعلامیہ پر عمل کرنا ہو گا،شریف نظامی

لا ہو ر (پ ۔ر)پا کستا ن قو می زبا ن تحریک کے صدر ڈاکٹر محمد شریف نظامی نے حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری خط و کتابت اردو میں کرنے کے اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس اعلامیہ پر اسکی روح کے مطابق عمل بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں وفاقی حکومت بھی ایسا ہی ایک اعلامیہ عدالت عظمیٰ میں پیش کر چکی ہے جس میں نوے روز کے اندر اردو کو سرکاری زبان کی حیثیت سے نافذ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی مگرڈیڑھ سال کے قریب گزر جانے کے باوجود ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے اردو کے نفاذ کے سلسلہ میں کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ غیر آئینی طور پر نافذ کردہ انگلش میڈیم بدستور قائم ہے جس کی موجودگی میں نفاذ اردو کا عمل نا مکمل رہے گا۔ اس بنا پر انہوں نے زور دیا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں اردو کو ذریعہ تعلیم بنائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4