مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش نہ کرنامعمول
لاہور(نامہ نگار)محکمہ پولیس کے افسران نے مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش نہ کرنے اپنامعمول بنا لیا، ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی کھاد بیچنے کے مقدمہ کاچالان پیش نہ کرنے پرایس ایچ او ہڈیارہ کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو طلب کر لیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر جاوید ورک کی جانب سے ایس ایچ او ہڈیارہ کو بھجوائے گئے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2016ء سے تھانہ ہڈیارہ میں جعلی کھاد فروخت کرنے کا مقدمہ درج ہے اور قانون کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے چودہ روز بعد چالان عدالت میں پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن محکمہ پولیس نے افسران نے عدالتی احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش نہ کرنے کو معمول بنا لیا ہے، عدالت نے ایس ایچ او ہڈیارہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ مقدمہ کا چالان بروقت عدالت میں پیش نہ کرنے پر محکمانہ کارروائی کا حکم دیا جائے، عدالت نے ایس ایچ او ہڈیارہ کو طلب کرلیا ہے۔