ون ویلنگ کے دو مختلف مقدمات پرپندرہ سو روپے پرجرمانہ

ون ویلنگ کے دو مختلف مقدمات پرپندرہ سو روپے پرجرمانہ

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے ون ویلنگ اور غفلت سے ڈرائیونگ کے دو مختلف مقدمات میں ملوث ملزموں کے اعتراف جرم پر مجموعی طور پر1500 روپے جرمانہ عائد کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے روبرو ہربنس پورہ اور سرور روڈ پولیس نے ملزم عباس مختار اور سنیل مسیح کے خلاف درج مقدمات کے چالان پیش کئے۔ پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عباس مختار ہربنس پورہ کے علاقہ میں ویلنگ اور زگ زیگ انداز میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ ملزم سنیل مسیح نے سرور روڈ کے علاقہ میں غفلت سے موٹر سائیکل چلائی جس سے سڑک پر چلنے والے شہریوں کی جان کو خطرہ پیدا ہوا ۔

ملزموں نے عدالت کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کرلیااور کہا کہ وہ آئندہ قانون کی پاسداری کریں گے ،عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ سننے کے بعد ملزم عباس مختار پر ایک ہزار پانچ سو روپے جبکہ ملزم سنیل مسیح پر 500روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4