55ایڈیشنل سیشن ججوں میں کیسز نوعیت کے لحاظ سے الاٹ

55ایڈیشنل سیشن ججوں میں کیسز نوعیت کے لحاظ سے الاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عابدحسین قریشی نے 55ایڈیشنل سیشن ججوں میں تمام کیس اپنی نوعیت کے لحاظ سے الاٹ کردیئے ہیں ،قتل ،حبس بے جا ،سول کورٹ اپیلیں، منشیات اور دیگر کیسوں کی سماعت کے لئے ججوں کو مخصوص کیا گیا ہے ۔سیشن جج نے سیشن کورٹ میں تعینات 55ایڈیشنل سیشن ججوں میں برابر کی سطح پر تمام کیسوں کو تقسیم کرتے ہوئے ان کی نوعیت کے مطابق ججوں کو مختلف بلاکس میں مخصوص کردیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قتل کے تمام کیسوں کی سماعت کے لئے 12ججز،منشیات کے کیسوں کے لئے 4 ججز ،سول اپیلوں کے لئے 12ججز ،فوجداری اپیلوں کے لئے 3ججز،اندراج مقدمے کی سماعت کے لئے 7ججز،سوئی گیس کے کیسوں کی سماعت کے لئے مقرر کئے گئے۔


5ججز ،رینٹ کے کیسوں کے لئے اورانشورنس ٹربیونل کے لئے ایک ایک جج مقرر کیا گیا ہے ۔