بطور گواہ پیش نہ ہونے پرخاتون سمیت 3افسروں کے وارنٹ

بطور گواہ پیش نہ ہونے پرخاتون سمیت 3افسروں کے وارنٹ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کاجعلی لائسنس بنانے کے 3سال پرانے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پرفوڈ اتھارٹی کی خاتون سمیت 3 افسروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔فاضل عدالت نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ افسران کو گرفتار کرکے 21فروری کوعدالت میں پیش کیا جائے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی افسر راؤ عبدالرحمن، کومل اکبر اور جہانزیب علی 2014ء میں فوڈ اتھارٹی کا جعلی لائسنس بنانے کے مقدمہ میں گواہ ہیں، عدالتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے تینوں افسران کو طلبی کے نوٹسز اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا چکے ہیں لیکن مقامی پولیس فوڈ اتھارٹی کے افسران کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

، عدالت نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے مذکورہ تینوں افسران کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4