جعل سازی سے رقم نکلوانے کے مقدمہ کی سماعت آج تک ملتوی

جعل سازی سے رقم نکلوانے کے مقدمہ کی سماعت آج تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج فیض محمد نے سابق آئی جی پنجاب چودھری محمد امین کے اکاونٹ سے 13کروڑ 30لاکھ روپے جعل سازی سے نکلوانے کے مقدمہ میں ملوث 10ملزمان کے کیس کی سماعت 3فروری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔بینک جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں ایف آئی اے نے سلک بنک ڈی ایچ اے برانچ سے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چودھری امین کے اکاونٹ سے 13کروڑ 30لاکھ روپے کی رقم جعل سازی سے نکلوانے کے الزام میں ایوب بھٹی، وسیم افتخار اعوان سمیت 9 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا عدالت میں اس کیس کی سماعت باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔عدالت میں دو گواہ بریگیڈیرریٹائرڈ جاوید اقبال اور کامران نقی کا بیان قلمبند کیا گیا ۔


،یہ بیان اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور سلک بینک کے وکیل عبدالحمید نے کرایا۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر جرح کے بعد مزید گواہوں کو 3فروری کو طلب کرلیاہے۔ عدالت نے استغاثے کو ہدایت کی کہ گواہوں کو پیش کیا جائے تاکہ کیس کو نمٹایا جا سکے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سلک بینک میں عملے سے مل کر اکاؤنٹ سے مذکورہ بالا رقم خوردبرد کی ہے۔