حجاب زون کے برانچ منیجر کو 5ہزار 700روپے ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

حجاب زون کے برانچ منیجر کو 5ہزار 700روپے ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج طاہرنواز خان نے خاتون کا ابایہ اور سکارف صحیح سلائی نہ کرنے پر حجاب زون لینڈ مارک پلازہ گلبرگ کے برانچ منیجر کو 5ہزار 700روپے ہرجانہ کی رقم درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیاہے۔صارف عدالت میں مزنگ کے خالد محمود نے حجاب زون لینڈ مارک پلازہ گلبرگ انتظامیہ کے خلاف 5لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کررکھا تھا۔

، جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ اس کی بیوی نے حجاب زون لینڈ مارک گلبرگ کو ابایہ اور سکاف سلنے کو دیا لیکن جب ابایہ اور سکاف سی کر دیا گیاتو یہ ٹھیک نہیں تھا فوری برانچ منیجر سے رابط کیا اس کو شکایت کی لیکن اس نے شکایت نہ سنی دوبارہ رابط کیا اس کو ٹھیک کرنے کو کہا لیکن اس نے بات سننے سے انکار کردیا۔ ابایہ اور سکاف ٹھیک نہ سی کر دینے پر اس کی بیوی ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ دلوایا جائے جس پرعدالت نے گزشتہ روز مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔