4کریڈٹ کارڈ نادہندگان کے خلاف بینکنگ عدالت میں دعوے دائر

4کریڈٹ کارڈ نادہندگان کے خلاف بینکنگ عدالت میں دعوے دائر

لاہور(نامہ نگار)فیصل بینک نے 4کریڈٹ کارڈ نادہندگان کے خلاف بینکنگ عدالت میں دعوے دائر کر دیئے، ریکوری کے دعووں میں نادہندگان کے خلاف مجموعی طور پر 5لاکھ کی ڈگریاں جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔بینکنگ عدالت میں فیصل بینک کی جانب سے بینک ڈیفالٹرز محمد زمان، محمد رشید، عابد چودھری اور محمد امین کے خلاف دائر کئے گئے۔

ریکوری کے دعووں میں کہا گیا ہے کہ چاروں نادہندگان نے بینک سے کریڈٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر رکھی تھی لیکن کریڈٹ کارڈ کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بینک نے ان کے کریڈٹ کارڈز بلاک کر دیئے، ریکوری کے دعووں میں مزید کہا گیا ہے کہ نادہندگان کو کریڈٹ کارڈ کے بل ادا کرنے کے نوٹسز بھی بھجوائے گئے لیکن محمد زمان سمیت چاروں نادہندگان نے بینک کی رقم ادا نہیں کی ،بینک نادہندگان محمد زمان کے خلاف 2لاکھ 70 ہزار، محمد رشید کے خلاف 73 ہزار، عابد چودھری کے خلاف 4 لاکھ 13ہزار اور محمد امین کے خلاف 2لاکھ 48ہزارروپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4