نارتھ کیرولینا،ڈائنوسارکا 8 کروڑ سال قدیم پروٹین دریافت

نارتھ کیرولینا،ڈائنوسارکا 8 کروڑ سال قدیم پروٹین دریافت
نارتھ کیرولینا،ڈائنوسارکا 8 کروڑ سال قدیم پروٹین دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارتھ کیرولینا(مانیٹرنگ ڈیسک)ختم ہوجانے والے قدیم جانداروں پر کام کرنے والی ایک سائنسداں نے ڈائنوسار کا 8 کروڑ سال قدیم پروٹین دریافت کیا ہے جو اس کی ہڈیوں میں موجود تھا۔اس دریافت کو غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے جس میں لمبی گردن والے ایک سبزہ خور ڈائنوسار کا پروٹین حاصل کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے ابتدائی جراسک عہد کے اس ڈائنوسار میں ایک اہم معدن بھی دریافت کی ہے جو غالباً اس کیخون کی وجہ سے تشکیل پذیر ہوء3ی ہے۔ابتدائی تجزیے کے مطابق یہ پروٹین 8 کروڑ سال قدیم ہے جبکہ شاید یہ اس سے بھی پرانا ہوسکتا ہے یعنی 19 کروڑ سال قدیم۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈائنوسار 30 فٹ بلند تھا۔ یہ نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کی ڈاکٹر میری شوائٹزر کی دریافت ہے جو کئی دہائیوں سے ڈائنوسار کی کھال، خون اور پروٹین کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔