بھارت میں دنیا کی معمر ترین ہتھنی چل بسی،عمر90سال تھی

بھارت میں دنیا کی معمر ترین ہتھنی چل بسی،عمر90سال تھی
بھارت میں دنیا کی معمر ترین ہتھنی چل بسی،عمر90سال تھی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں دنیا کی معمر ترین ہتھنی ’’اندرا‘‘چل بسی۔بی بی سی کے مطابق جنوبی بھارت میں دنیا کی طویل ترین عمر پانے والی ہتھنی ’’اندرا ‘‘کئی دہائیوں تک بچوں کو تفریح فراہم کرنے کے بعد 90سال کی عمر میں چل بسی۔ہتھنی نے رواں ماہ کے آغاز سے بیماری کے بعد کھانا پینا چھوڑ رکھا تھا۔جانوروں کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہتھنی کی عمر 85 سے 90 سال کے درمیان تھی۔ادھر بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی ایک ایسا ہاتھی ہے جس کی عمر لگ بھگ اتنی ہی بتائی جاتی ہے۔خیال رہے کہ ایک عام ہاتھی کی اوسط عمر 70 سال ہوتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4