خاتون سے روزانہ تین وقت کا کھانا لینے والا بارہ سنگھا

خاتون سے روزانہ تین وقت کا کھانا لینے والا بارہ سنگھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان جب جانور سے محبت کرتا ہے تو وہ اس سے مانوس ہوجاتا ہے اسی طرح کا ایک بارہ سنگھا ناروے میں بھی خاتون سے اس طرح مانوس ہے کہ روزانہ کھانے کے وقت ان کے گھر چلا آتا ہے۔ناروے میں گزشتہ تین سال سے ہر موسمِ سرما میں یہ بارہ سنگھا اپنی محسن خاتون کے پاس کھانا کھانے جاتا ہے اور ریٹائرڈ پینشنر خاتون پابندی سے اس کے پسندیدہ اسنیک اسے دیتی ہیں۔ تین سال قبل بارہ سنگھا ہرن ان کے گھر سے منسلک باغ میں آیا تو خاتون نے کھڑکی کھول کر اسے بسکٹ دیا جسے کھانے کے بعد ہرن قریبی جنگل لوٹ گیا، اگلی مرتبہ یہ جانور پھر آیا اور اپنی گردن لمبی کرکے خاتون سے دوبارہ بسکٹ لیا۔اب ہرسال نومبر سے اپریل تک موسمِ سرما میں بارہ سنگھا خاتون کے گھر آتا ہے اور اپنا پسندیدہ بسکٹ کھا کر چلا جاتا ہے۔ گرمیوں میں وہ اپنے ہرن ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ بلندیوں پر چلا جاتا ہے لیکن سردی آتے ہی وہ دوبارہ میدان کا رخ کرتا ہے اور اس عرصے میں اپنی مہربان خاتون سے مزیدار بسکٹ اور اسنیکس کھاتا رہتا ہے۔خاتون کے مطابق یہ جانور پہلے صبح اور شام کو آیا کرتا تھا لیکن اب دوپہر میں بھی آتا رہتا ہے، بارہ سنگھا سے خاتون کی دوستی زبانِ زدِ عام بن چکی ہے اور اب یہ خاتون کے باورچی خانے کی کھڑکی پر آکر رک جاتا ہے اور کھڑکی کھلنے پر وہ گردن اونچی کرکے بسکٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ یہ جانور اتنا شرمیلا ہے کہ اپنا کھانا کھاتے ہی وہاں سے بھاگ جاتا ہے لیکن محلے کی ایک خاتون نے بڑی مشکل سے اس کی چند تصاویر اتاری ہے جو فیس بک پر وائرل ہوگئی ہیں۔