ایمنسٹی سکیم تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے متعارف کرائی ،حکومت

ایمنسٹی سکیم تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے متعارف کرائی ،حکومت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے متعارف کرائی گئی ہے ۔ یہ بات وفاقی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران پیش کردہ تحریری جواب میں کہی ہے،جسٹس شاہد جمیل خان نے مقامی وکیل شیزار ذکا ء کی درخواست پر سماعت کی جس میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو چیلنج کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے تحریری جواب میں یہ موقف اپنایا کہ یہ سکیم ان تاجروں کے لئے ہے جنہوں نے گزشتہ 10سالوں سے ٹیکس نہیں جمع کرایا، وفاقی حکومت کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، دوسری جانب درخواست گزار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے اعتراض اٹھایا کہ صرف تاجروں کے لئے ایمنسٹی سکیم متعارف کرانا امتیازی سلوک ہے۔ وکیل کے مطابق ایمنسٹی سکیم سے کالے دھن کو سفید کیا جائے گا، وکیل نے استدعا کی کہ صرف تاجروں کو استثنیٰ دینے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے تحریری جواب کے بعد وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔

ایمنسٹی سکیم

مزید : صفحہ آخر