سرچارج وصولی کے خلاف درخواست حکومت اور محکمہ سوئی گیس سے جواب طلب

سرچارج وصولی کے خلاف درخواست حکومت اور محکمہ سوئی گیس سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی سیکٹر سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور محکمہ سوئی گیس سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کوئیک سی این جی سٹیشن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ حکومت نے سی این جی سیکٹر پر جی آئی ڈی سی سرچارج لگا دیا ہے جس کے بعد سے سی این جی سیکٹر سے سرچارج کے بقایاجات کی وصولی کی جا رہی ہے، درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا کہ سی این جی سیکٹر پہلے ہی جی آئی ڈی سی کی لاگت بلوں کے ذریعے وصول کر رہا ہے، لہذا محکمہ سوئی گیس کو سی این جی سیکٹر سے اضافی بقایاجات کی وصولی سے روکا جائے۔

مزید : صفحہ آخر