سیکرٹری ماحولیات کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سیکرٹری ماحولیات کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ماحولیات کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 20فروری تک جواب طلب کر لیاہے، جسٹس عابد عزیز شیخ نے یہ نوٹس شازیہ پرویز سمیت محکمہ ماحولیات کے 14ملازمین کی درخواست پر جار ی کیا،درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ وہ کئی برسوں سے محکمہ ماحولیات میں کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے دیگر محکموں میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے انہیں بھی مستقل کرنے کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا اس کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا جو کہ توہین عدالت ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -