سہارا میڈیکل کالج کا رزلٹ روکنے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

سہارا میڈیکل کالج کا رزلٹ روکنے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سہارا میڈیکل کالج کے طلباء کا رزلٹ روکنے کے خلاف درخواست پریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے سہارا میڈیکل کالج کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس پارٹ ون کے درجنوں طلبا و طالبات کا رزلٹ روک رکھا ہے حالانکہ ان تمام طلبا و طالبات کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی تھی، یو ایچ ایس انتظامیہ بلاجواز طالبہ و طالبات کا رزلٹ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے، انہوں نے استدعا کہ یو ایچ ایس انتظامیہ کو طلباء و طالبات کا رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے یو ایچ ایس انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔
سہارا میڈیکل

مزید :

صفحہ آخر -