ڈیرہ بگڑی،پسنی ،ڈیرہ اسماعیل خان،فورسز کا آپریشن ،5دہشتگرد ہلاک،3گرفتار،میجر سمیت 3جوان زخمی

ڈیرہ بگڑی،پسنی ،ڈیرہ اسماعیل خان،فورسز کا آپریشن ،5دہشتگرد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان /راولپنڈی(اے این این )ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے قریب دہشت گردوں سے جھڑپ میں میجراورکیپٹن سمیت پاک فوج کے تین جوان زخمی ہوگئے جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گردکوہلاک کردیاگیا، سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کولاچی سے آٹھ کلومیٹر دور لونی جنگل کے علاقے میں فورسزکے دہشت گردوں کیخلاف معمول کاکلین اپ آپریشن جاری تھاکہ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔ جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلا ک کردیاگیا جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نورنگ گروپ سے تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر عباس، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے

مزید :

علاقائی -