سابق آرمی چیف کی اراضی کی تفصیلات جاننے کے لئے بورڈ آف ریونیو کو درخواست

سابق آرمی چیف کی اراضی کی تفصیلات جاننے کے لئے بورڈ آف ریونیو کو درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرراحیل شریف کو فراہم کی جانے والی اراضی کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے لئے سینئرممبر بورڈ آف ریونیو کو درخواست دے دی گئی۔یہ درخواست سرفراز حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت ہر شہری کو معلومات کے حصول کا حق حاصل ہے، سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سرکاری اراضی الاٹ کی گئی ہے ،سابق آرمی چیف کو حکومت کی جانب سے الاٹ کی گئی اراضی کی معلومات فراہم کی جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -