ملتان،خاتون نے شوہر اور بیٹے پر تیزاب پھینک کر خود کشی کر لی

ملتان،خاتون نے شوہر اور بیٹے پر تیزاب پھینک کر خود کشی کر لی

ملتان ( اے این این )ملتان میں گھریلو جھگڑے نے ایک اور گھر اجاڑ دیا ، ماں نے اپنے بیٹے اور شوہر پر تیزاب پھینک کر خود کشی کر لی ۔ ملتان کے علاقے زیڈ ٹاؤن کی رہائشی 40 سالہ عصمت بی بی اور اس کے شوہر امین کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تھے جن سے تنگ آکر عصمت بی بی نے شوہر امین اور اپنے 12 سالہ بیٹے عبداللہ پر تیزاب پھینک دیا اور خود تیزاب پی کر خود کشی کر لی ، جبکہ امین اور عبداللہ کو نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حا لت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس نے بھی اپنی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

خودکشی

مزید : علاقائی