لاہور نیوزکی نشریات کا باقاعدہ آغاز ،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے افتتاح کیا

لاہور نیوزکی نشریات کا باقاعدہ آغاز ،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے افتتاح کیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی دنیا میڈیا گروپ آمد پر چیئرمین میاں عامر محمود نے استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیتہ کاٹ کر نئے چینل کا افتتاح کر دیا۔ معززمہمان کو لاہور نیوز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دنیا گروپ کو مبارکباد دی۔ انکا کہنا تھا لاہور نیوز آ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ چینل کی افتتاحی تقریب میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، میاں مجتبٰی شجاع الرحمان، زعیم قادری، میئر لاہور نے بھی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ شہباز نے لاہور نیوز کے نیوز اسٹوڈیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا گروپ نے لاہور نیوز کی صورت میں خوش آئند قدم اٹھایا۔ لاہور نیوز آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ سب کو ملکر زرد صحافت کی بیخ کنی کرنا ہو گی اور صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا جھوٹ کی نفی اور اچھائی کی ترویج کرنی چاہیئے بعض چینلز جھوٹ کا پہاڑ بنا دیتے ہیں۔ ہسپتالوں میں چیلنجزکاسامنا ہے۔ اشرافیہ اور غریبوں کے لیے الگ ادویات نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا اورنج لائن ایک میٹھا منصوبہ ہے جسے پی ٹی آئی کڑوا کر رہی ہے۔ ٹرین پر پانچ لاکھ افراد روزانہ سفر کرینگے۔ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے کروڑوں کے قرضے معاف کرائے مخالفت کرنے والوں کا فیصلہ اگلے الیکشن میں ہو جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر