15بھٹہ مزدوروں کی بازیابی اور رہائی

15بھٹہ مزدوروں کی بازیابی اور رہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے رائیونڈ کے علاقہ سے15بھٹہ مزدوروں کوبازیاب کروا کے رہا کردیا۔رہاہونے والوں میں3مرد،3خواتین اور9بچے شامل ہیں۔جسٹس ارم سجادگل نے یہ کارروائی للہ دتہ کی درخواست پرکی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ رائیونڈکے علاقے میں بھٹہ مالک محمد طارق نے درخواست گزارکی بیوی بچوں سمیت 15افرادکوحبس بے جامیں رکھا ہوا ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بازیاب ہونے والی خواتین ، مردوں اوربچوں کو رہا کرنے کاحکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -