ایڈیشنل جج سے بد تمیزی پر رانا سعید انور کا وکالت لائسنس معطل

ایڈیشنل جج سے بد تمیزی پر رانا سعید انور کا وکالت لائسنس معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سید امتیاز علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کے الزام میں لاہور بار کے سابق نائب صدر رانا سعید انور کی وکالت کا لائسنس معطل کرتے ہوئے معاملہ مزید کارروائی کے لئے ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہے ،رانا سعید پر الزام ہے کہ انہوں نے اکتوبر 2016ء میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم انجم کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی تھی اور فاضل جج سے بدکلامی کے مرتکب ہوئے تھے ،ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں کارروائی کے لئے پنجاب بار کونسل کو ریفرنس بھجوایا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے رانا سعید انور کی وکالت کا لائسنس معطل کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -