پٹر ول کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے،چوہدری سرور

پٹر ول کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے،چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنماچوہدری سرور نے کہا کہ غر بت نہیں ’’غر یب مکاؤ‘‘ حکومتی ایجنڈاتباہی کے سواکچھ نہیں ‘پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب لیکر آیا ہے ‘ ملک میں پہلے ہی ہر3 خاندانوں میں سے2کے پاس خوراک کی کمی ہے ۔ اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں غر بت کے ہاتھوں تنگ آکر غر یب عوام خود کشیاں کر رہے ہیں اور ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آیا ہوا ہے ان حالات میں پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں غر بت مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کو حل کر کے عام آدمی کی مشکلات کو ختم کر یں مگر بد قسمتی سے حکمران عوام کی زندگی میں ترقی اور خوشحالی لانے کی بجائے انکو مزید مسائل کا شکار کر رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -