ٹرمپ کے حلف کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے پاکستانی وکیل کی امریکی سپریم کورٹ میں درخواست

ٹرمپ کے حلف کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے پاکستانی وکیل کی امریکی سپریم کورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حلف کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے پاکستانی وکیل میدان میں آگیا،سرفراز حسین ایڈووکیٹ نے اس سلسلے میں امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس کو درخواست بھجوا دی ۔سرفراز حسین ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یہ درخواست پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ذریعے دائر کی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے آئین کے منافی حلف لیاہے،نومنتخب امریکی صدر نے چیف جسٹس امریکہ کے سامنے آئین میں درج حلف کے 35الفاظ نہیں دہرائے۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ماورا آئین حلف کی کاروائی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نائب صدر کو امریکی صدر کے اختیارات تفویض کئے جائیں۔
حلف،کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -