, امریکی سفری پابندیاں ظالمانہ اور متعصبانہ ہیں:میئر لندن

, امریکی سفری پابندیاں ظالمانہ اور متعصبانہ ہیں:میئر لندن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ سفری پابندیوں کو ظالمانہ اور متعصبانہ قرار دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے امریکی سلامتی میں بہتری کی بجائے اسے مزید نقصان پہنچے گا۔ برطانیہ کے اہم ترین مسلم رہنماؤں میں شامل صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے جلد ہی اعلیٰ امریکی سفارت کاروں سے ملنے والے ہیں اور انہیں بھی اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے۔ صادق خان نے برطانوی وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت تک برطانیہ کے دورے کی اجازت نہ دی جائے، جب تک یہ سفری پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں۔

مزید :

علاقائی -