گوجرانوالہ: نوجوان کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی لڑکی کی شناخت ہوگئی

گوجرانوالہ: نوجوان کے ہمراہ خودکشی کرنیوالی لڑکی کی شناخت ہوگئی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ میں گزشتہ روز علی الصبح خود کشی کرنے والے جوڑے میں سے لڑکی کی شناخت ہو گئی ، لڑکے کے ورثاء کی تلاش جاری ہے کچی پمپ والی کے قریب ٹرین کی پٹری پر آج علی الصبح جواں سالہ لڑکی اور لڑکے نے ٹرین کے نیچے آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، واقعہ کے بعد تھانہ سبزی منڈی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے دونوں کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں،پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت مہوش کے نام سے ہو گئی ہے جس کی اڑھائی سال قبل رکشہ ڈرائیور اشرف کے ساتھ شادی ہوئی تھی ، تاہم لڑکے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ،دونوں کی عمریں بیس اور بائس سال کے درمیان ہیں،عینی شاہدین کے مطابق دونوں علی الصبح ٹرین کی پٹری پر چل رہے تھے کہ ٹرین آ گئی ، دونوں کو آوازیں دی گئیں اور ٹرین نے ہارن بھی بجائے لیکن وہ دونوں پٹری سے الگ نہ ہوئے اور نیچے آ کر خود کشی کر لی ۔

مزید : علاقائی