عدالتی حکم کے باوجود ٹھیکیدار کوعدم ادائیگی کا سخت نوٹس، سیکرٹری بلدیات ریکارڈ سمیت طلب

عدالتی حکم کے باوجود ٹھیکیدار کوعدم ادائیگی کا سخت نوٹس، سیکرٹری بلدیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 2012 ء میں ترقیاتی کام مکمل کرنے والے ٹھیکیدار کو عدالتی حکم کے باوجود معاوضہ کی عدم ادائیگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ کارروائی ٹھیکیدارارشاد احمد کی درخواست پر کی ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے محکمہ بلدیات سے فیصل آباد میں 57 لاکھ روپے کے ترقیاتی کاموں کا ٹھیکہ لیا اور معاہدے کے مطابق تمام ترقیاتی کام 2012 میں مکمل کر دیئے، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد بھی اسے معاوضہ نہیں دیا گیا۔ اور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود افسران اسے ادائیگی نہیں کر رہے اور وہ معاوضہ کے لئے دو سال سے سرکاری محکموں اور عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہے۔
عدم ادائیگی

مزید :

صفحہ آخر -