وزیرا علی سندھ میئر کراچی کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچ گئے

وزیرا علی سندھ میئر کراچی کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچ گئے

کراچی (آن لائن) وزیرا علی سندھ سید مراد علی شاہ میئرکراچی وسیم اختر کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچ گئے ،مزید نئے جانور منگوانے کیلئے احکامات جاری کردیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرا علی سندھ اچانک چڑیا گھر کا دورہ کرنے پہنچ گئے ۔ انکے ہمراہ میئر کراچی وسیم اختر اور وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو بھی انکے ہمراہ ہیں ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے مراد علی شاہ کو چڑیا گھر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ۔انہوں نے کہا کہ مزید نئے جانور منگوانے کیلئے احکامات دے دیے ہیں اور جانوروں کی خوراک اور صفائی کے نظام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔وزیرا علی سندھ نے کہا چڑیا گھر سمیت دیگر تفریخی مقامات کیلئے حکومت نے کثیر رقم مختص کر رکھی ہے اور جلد چڑیا گھر میں نایاب نسل کے جانوراور پرندے منگوائے جائیں گے جبکہ یہاں لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور جلد شہری چڑیا گھر میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔

وزیرا علی سندھ

مزید : صفحہ آخر