لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 12سالہ خودکش بمبار ساتھی سمیت گرفتار

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، 12سالہ خودکش بمبار ساتھی سمیت گرفتار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔راوی کے کنارے سے تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا ۔ ذرا ئع کے مطابق حساس اداروں نے لاہور کے شہریوں کو ایک بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے اور منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راوی پل کے قریب سے 12 سالہ بچے کوحراست میں لے لیا ہے۔بچے سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔بتا یا گیا ہے کہ مہمند ایجنسی سے آنے والے دہشت گرد نے کنہار سے ٹریننگ لی اور سرکاری عمارت، تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے سٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے ساتھ اس کا ہینڈلر بھی پکڑا گیا ہے جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔واضح رہے محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے 25جنوری کو الرٹ جاری کیاتھا۔

خودکش بمبار

مزید : صفحہ آخر