ٹرمپ امریکہ کا عمران خان اور پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں : رانا ثنا ء اللہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا عمران خان اور عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، 2018ء میں پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست دفن کر دیں گے۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا عمران خان اور عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ کہ اپوزیشن وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی، پیش گوئیاں غلط ثابت ہونے پرشیخ رشید کو15جنوری کے بعد ڈوب مرنا چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ 2014ء میں پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کی حرکتوں سے بال بال بچے ہیں،پنجاب میں جماعۃ الدعوۃ کیخلاف کوئی ثبوت نہیں،کالعدم تنظیموں کے خلاف جہاں بھی شکایت ہوگی کارروائی کریں گے، حافظ سعید کے خلاف جو بھی شواہد ہیں وہ وفاق کے پاس ہیں، انہیں وفاقی حکومت کے کہنے پر نظربند کیا گیا، نظر بندی میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید بات کو دلچسپ بنانے کے لیے فضول باتیں کرتے ہیں، 15جنوری کے بعد تو شیخ رشید کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے تھا، ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کی غلطی کی سزا ہے۔
رانا ثناء اللہ