شردھا ناکامی کی فکر نہ کرے

شردھا ناکامی کی فکر نہ کرے
 شردھا ناکامی کی فکر نہ کرے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلموں کے معروف ولن اداکار شکتی کپور نے کہا ہے کہ شردھا کپور کا باپ ایک امیر آدمی ہے اْسے اپنی فلموں کی ناکامی پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں،واضح رہے کہ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ’’تین پتی ‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی شردھا کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں ’’اوکے جانو‘‘ اور ’’راک 2‘‘ باکس آفس پر بری طرح ناکامی سے دو چار ہوئی ہیں۔بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کے والد اور ہندوستانی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار شکتی کپور نے اپنی اداکارہ بیٹی شردھا کپور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شردھا کے قدموں میں پوری دنیا ہے اور ان کا کریئر بھی اچھا چل رہا ہے،اس کا باپ بھی ایک امیر آدمی ہے اسے اپنی فلموں کی ناکامی پر پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔شکتی کپور کا کہنا تھا کہ شردھا کو فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی جلد باز قسم کی لڑکی ہے ،شردھا کسی بھی معاملے پر رسک نہیں لیتی۔انہوں نے کہا کہ اگر میں اپنی بات کروں تو میری نسبت شردھا کا باپ ایک امیر آدمی ہے اس لئے وہ آرام اور کسی فکر کے بغیر اپنی زندگی گزار سکتی ہے ،وہ میری بڑی پیاری بچی ہے اور ساری دنیا اس کے قدموں کے نیچے ہے۔شکتی کپور کا کہنا تھا کہ شردھا گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنی ماں شواگی کے ساتھ اپنی فلموں کو خود ہی ہینڈل کر رہی ہے اور ماں بیٹی کی یہ جوڑی بہترین ہے، میری اپنی زندگی ہے، میرا کام اور فلمیں ایسی ہیں کہ میں اس کا کیریئر مینج نہیں کر سکتا ہوں، تاہم میں ہمیشہ اپنے بچوں کے لئے دستیاب ہوں اور وہ میرے پاس مشورے کے لئے بھی آتے ہیں، شردھا کا کریئر اچھا چل رہا ہے اور بہت سی بہترین فلموں کی آفرز اس کے پاس ہیں،البتہ وہ اپنی مرضی کی فلموں کو ہاں کہنے کے لئے اپنی مرضی کا وقت لیتی ہیں۔جب شکتی کپور سے پوچھا گیا کہ شردھا کی حالیہ فلموں کی ناکامی پر اس کی ٹیم اور مینجر کی تبدیلی کی خبریں چل رہی ہیں ، اس میں کتنی صداقت ہے ؟جس پر انہوں نے کہا کہ ہم ان کی ٹیم میں کسی کو تبدیل نہیں کر رہے ، ان کی منیجر اور جو ایجنسی ان کا کام دیکھ رہی ہے وہ بہترین کام کر رہے ہیں،ہم بھی ان کے کام سے خوش ہیں،پتہ نہیں ایسی خبریں کہاں سے آ رہی ہیں؟۔

شکتی کپور

مزید : صفحہ اول