پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا عوام پر ظلم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا عوام پر ظلم
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا عوام پر ظلم

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ کرنا عوام پر ظلم ہے ، مہنگائی بڑھنے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) پرویز مشرف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اشیائے خوردونوش اور کرایوں میں اضافہ کرنے سے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، جبکہ مہنگائی کا سیدھا اثر غریب عوام کی جیب پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مہنگائی کے بے قابو ہوتے جن کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے

پرویز مشرف

مزید : صفحہ اول