کیچڑ اچھالنا روایت بن گئی

کراچی (اے این این ) ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے کہاہے کہ پانامہ لیکس حکومت کے لئے نہیں بلکہ میڈیا کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے،پاکستان میں کیچڑاچھالناروایت بن گئی ہے، ایک سیاسی لیڈر کہتے ہیں کہ ان کا تو کام ہی الزام لگانا ہے۔ کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس عظمت شیخ کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ محمدزبیربہترین گورنرثابت ہوں گے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں کیچڑ اچھالنا روایت بن گئی ہے،ایک صاحب کاتوکام یہ ہی ہے کہ کیچڑ کی بالٹی اٹھاؤاور کسی پر بھی پھینک دو۔
مصدق ملک